سالانہ مجلس عزاء بسلسلہ شہادت امام حسین آج امام بارگاہ باب الحوائج کورنگی میں منعقد ہو گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خاکپائے اہلبیت سید حیدر عباس رضوی و پسران کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین (آج) مورخہ 16دسمبر2013ء بروز پیر بوقت 8:00بجے شب امام بارگاہ باب الحوائج سیکٹر 48/Bکورنگی نمبر2کراچی میں منعقد ہوگی مجلس سے حجة السلام مولانا سید نجف علی عابدی خطاب فرمائیں گے بعد از مجلس انجمن الذوالفقار ،انجمن کاروان عزاء ،انجمن کاروان محمدی اور انجمن حیدری جانثاران اہلبیت الوادعی نوحہ خوانی کریں گی،جبکہ سلام سید ارتضیٰ جونپوری ،سہیل شاہ اور نواب حسین زیدی پیش کرینگے اور حدیث کساء سید قمر عباس رضوی جبکہ نظامت کے فرائض نجمی حسن انجام دیں گے۔