لاہور (جیوڈیسک) چار گیس فیلڈز کی سالانہ مرمت کے باعث سوئی ناردرن نے پنجاب کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی گیس فراہمی روک دی۔ دکھنی ، کنر کشاکی ، حسن اور بدر گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے باعث بند ہیں۔
چار گیس فیلڈز کی سالانہ مرمت کے لئے بندش سے ایک سوتیرہ ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت بڑھ گئی ہے۔ سی این جی سیکٹر کو پہلے ہی گیس فراہمی بند کرنے کے احکامات جاری ہو چکے تھے۔
مگر اس کے باوجود شہر کے متعدد گیس سٹیشن کھلے رہے جن کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ کھلے سی این جی سٹیشنز کے خلاف کارروائی ہو گی۔