لاہورکی خبریں 22/8/2016

Lahore

Lahore

لاہور: تھانہ کاہنہ کے ایس آئی نے رشوت لے کر مقدمہ خارج کردیا،انصاف دلایا جائے،شہری کی انٹی کرپشن میں درخواست،تفسیلات کے مطابق کاہنہ کے رہائشی بختیاراحمدبٹرنے ڈائریکٹرجنرل انٹی کرپشن لاہور کو ایک درخواست دی جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے 12ایکڑاراضی محمدعارف ولد حسن محمدساکن لدھیکے بھلرکو سالانہ پچاس ہزارروپے فی ایکڑٹھیکے پر دے رکھی ہے،لیکن مذکورہ بالا محمدعارف کی طرف بشمول عدم ادائیگی بل میٹربجلی ٹیوب ویل کٹ جانے کا خرچہ مبلغ 40000ہزارروپے ملا کر کل 3,90,000ہزارروپے بقایا تھے،جب سائل نے ملزم مزکورسے اپنی رقم کا تقاضا کیا تواس نے سائل کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں،گالی گلوچ کیا،اور ببانگ دہل روبروگواہان دھمکی لگائی کہ وہ نہ تو رقبہ کا قبضہ چھوڑے گا اور نہ ہی رقم دے گا،بختیاراحمدبٹر نے درخواست میں مزیدلکھا کہ اسی بابت تھانہ کاہنہ میں مذکورہ محمدعارف کیخلاف مقدمہ درج ہوا جوکہ تفتیشی آفیسرسیف اللہ نیازی کومارک کیا گیا،سیف اللہ نیازی نے مقدمہ کی بابت 25000ہزارروپے رشوت کا تقاضا کیا بختیاراحمدبٹرنے بتایا کہ اس کے پاس اس وقت مبلغ 5000ہزارروپے تھے، جواس نے روبروگواہان محمدعامرحسین اورسیدنذرعباس شاہ کے سیف اللہ نیازی کو بطوررشوت دیے،بختیاراحمدبٹرنے کہا کہ تفتیشی افسرتھانہ کاہنہ سیف اللہ نیازی نے بقایا رشوت کے پیسے نہ ملنے پراور سائل کے مخالفین سے بھاری رشوت لے کر اس کا مقدمہ خارج کردیا،انہوں نے کہا ڈائریکٹرانٹی کرپشن لاہور معاملہ کا ازسرجائزہ لے کر سائل کا مقدمہ مذکورہ بالا بحال کرکے تفتیشی افسرسیف اللہ نیازی کیخلاف رشوت لینے پر تادیبی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور: یونین کونسل 244 گجومتہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،سیوریج کا نظام ابتر،پانی کے تالاب،عوام مشکلات میں مبتلا ہوگئی،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 244گجومتہ کے گلی محلے گندگی کے ڈھیروں سے اٹ گئے،جگہ جگہ گندگی پھیلنے سے وبائی امراض پھیلنے لگیں ،جس کی وجہ سے عوام متعددموذی امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگی،صفائی کے ناقص انتظامات نے ٹائون انتظامیہ کے پول کھول دئیے،بارش ہونے سے علاقے کی گلیاں تالاب کا منظرپیش کرنے لگی ہیں،انتظامیہ کے صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،تجاوزات نے کاہنہ میں ڈھیرے ڈال لئے ،جس سے علاقے کا حسن ماند پڑنے لگا،متعددباربار مقامی ایم این اے کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کوئی حل نہ نکل سکا،چیئرمین یونین کونسل 244گجومتہ ملک محمدمنشاء حکمرانوں کے گن گانے لگا ،عوام سراپا احتجاج ،یونین کونسل 244گجومتہ کی عوام کا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اصلاح احوال کا پرزورمطالبہ