اے این پی کی تمام ضلعی اور مرکزی تنظیمیں توڑ دی گئیں

Charsadda

Charsadda

چارسدہ (جیوڈیسک) اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا ہے این اے ون میں سونامی کے بعد ڈینگی آ گئی۔ انتخابات میں ناکامی صوبائی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے اے این پی کی تمام ضلعی، مرکزی تنظیمیں توڑنے کا بھی اعلان کیا۔ اسفند یار ولی کہتے ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کبھی مخالفت نہیں کی۔

ولی باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ پارٹی دہشت گردی کے باعث انتخابی مہم نہیں چلا سکے لیکن صوبائی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے انتخابات میں شکست ہوئی۔

اسفند یارولی نے تمام پارٹی تنظیمیں توڑ کر نئے انتخابات تک معاملات چلانے کیلئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اسفندر ولی کا کہنا ہے کہ وہ طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے میں اے این پی کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔ وفاقی حکومت کو بھی پانچ سال پورے کرنے چاہییں۔