اے این پی کا کراچی میں کارکنوں پر فائرنگ کیخلاف سینیٹ سے واک آؤٹ

ANP Walkout

ANP Walkout

اسلام آباد (جیوڈیسک) اے این پی پھٹ پڑی، کراچی میں کارکنوں پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ شاہی سید کا کہنا تھاکہ بتایا جائے کہ اے این پی کا قصور کیا ہے، مجبور نہ کیا جائے کہ وہ بھی پہاڑوں پر چلے جائیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید نے کہاکہ کراچی میں چالیس، پچاس لاکھ پختون آباد ہے اور یہ پختونوں کا سب سے بڑا شہر ہے۔ انہوں نےکہاکہ خیبر پختونخوا سمیت ہر جگہ ان کی جماعت پر غیر اعلانیہ پابندی ہے، الیکشن سے پہلے جو صورتحال تھی وہی اب بھی ہے، بتایا جائے کہ دہشت گردی کرنے والے کون لوگ ہیں۔

اس موقع پر حاجی عدیل نے کہاکہ ان کی جماعت سندھ کی تقسیم کے خلاف ہے، وزیر اعلیٰ ظاہر کریں کہ آپریشن کراچی میں گرفتار ملزمان کاتعلق کن جماعتوں سے ہے۔