چارسدہ (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان نے عملی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا۔
چارسدہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی خان نے کہا کہ وہ بوڑھی ضرور ہیں لیکن جذبہ جوان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے غلط کام کیے ہیں اور انتخابات میں شکست سے پارٹی نے ساکھ کھو دی، موجودہ اے این پی ریت کی دیوار کی طرح ہے، ایک دھکے کی ضرورت ہے۔
بیگم نسیم ولی خان نے کہا کہ پارٹی کو منظم اور ناراض کارکنوں کو مناوں گی، اے این پی کی مزید گمنامی برداشت نہیں کر سکتی، پارٹی میں چوروں کی ضرورت نہیں، پارٹی کو نئی بنیادوں پر قائم کروں گی۔