اے این پی رہنما ڈاکٹر ضیاء کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت

Coordination Committee

Coordination Committee

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق یوسی ناظم اور عہدیدار ڈاکٹر ضیاء الدین کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ضیاء الدین کا قتل شہر کے امن کو مزید خراب کرنے کی ساز ش ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر ضیاء الدین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اے این پی کے عہدیدار کے قتل میں ملوث سفا ک عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے اہل خانہ کو انصاف فراہم کر وائے۔

دریں اثنا ایم کیو ایم کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ٹاؤن ہیلتھ آفس یونٹ میں نو منتخب اراکین کمیٹی نے رابطہ کمیٹی رکن عارف خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں واقع یادگار شہداء پر حاضری دی، یادگار پر پھول چڑھائے اور حق پرست شہداء کے ایصا ل ثواب و درجات کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے انچارج فاروق جمیل، جوائنٹ انچارج منور حسین و اراکین مرکزی کمیٹی بھی انکے ہمراہ تھے۔