لاہور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر حاجی عدیل انتقال کر گئے۔
حاجی عدیل کی عمر بہتر سال تھی، وہ گردوں کے عارضے مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ آج چار بجے ادا کی جائے گی۔
حاجی عدیل کا شمار سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، انہوں نے اے این پی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں حصہ لیا۔
حاجی عدیل ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔ وہ مارچ 2009 سے 2015 تک سینیٹر اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بھی رہے۔
حاجی عدیل ڈیرھ سال تک عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر بھی رہے۔