پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے سیلاب سے متاثرہ بڈھنی کے علاقے کا دورہ کیا، کہتے ہیں سب کو عدلیہ کا احترام کرنا چاہئے۔ سابق وفاقی وزیرغلام احمد بلور نے سیلاب سے متاثرہ بڈھنی میں لوگوں کی شکایات سنیں۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ واجب الاحترام ادارہ ہے۔ صوبے میں گورننس بہتر ہوتی تو تبدیلی آتی، غلام بلور کا کہنا تھا کہ بڈھنی نالے کی تباہ کاریاں روکنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔