اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پاری اور پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا۔
اے این پی کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ طاہر القادری آئین اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے اس لیے ہم ان کی اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا ڈاکٹر طاہر القادری کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا۔