انقرہ: ترکی میں دو ہفتوں سے جاری مظاہروں میں شدت آگئی

Ankara

Ankara

ترکی میں جاری دوہفتوں سے جاری مظاہروں میں شدت آگئی۔ نائب وزیراعظم بلند آرنچ نے ملک میں جاری مظاہروں کیدوران زخمی ہونے والے مظاہرین سے معذرت کی ہے ترکی کے نائب وزیر اعظم بلند آرنچ نے ملک میں جاری مظاہرے کے دوران ذخمی ہونے افراد سے معذرت کی ہے۔

اور مظاہروں کے منتظمین سے ملنے کی پیشکش کی ہے اور کہا کہ اس پارک کی تعیمر کے خلاف شروع کئے گئے اصل مظاہرے درست اور جائز تھے۔ ترک نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اب مظاہرے ملک کے مفاد میں ختم کر دیئے جائیں۔ کیونکہ اب ان پر دہشت گرد عناصر جاری ہوگئے ہیں۔

گزشتہ کئی دنوں سے جاری مظاہروں کا سلسلہ استنبول سے شروع ہونے کے بعد کئی شہروں میں پھیل گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مراکش روانگی سے پہلے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کئی ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو ماحول کو بچانے کی نیت سے احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔

ان کے خلاف طاقت کا استعمال غلط تھا اس لیے میں ان شہریوں سے معذرت چاہتا ہوں جن کے خلاف طاقت کا غلط استعمال ہوا۔ انہوں کہا کہ اب ان مظاہروں کو ختم کر دینا چاہئے کیوں کہ اس سے ترکی کا امیچ پوری دنیا خراب ہو رہا ہے۔ ان مظاہروں میں چار افراد ہلاک جبکہ پانچ ہرار کے قریب لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔