لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں حالات حاضرہ کے حوالے سے منعقدہ نشست میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا برمی مسلمانوں کے قتل عام اور ہجرت کے معاملہ پرحکومتی اداروں اور سول سوسائٹی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آپس کے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے برماکے مظلوم مسلمانوں کی تحفظ کیلئے پارلیمانی اور سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی بے حسی قابل افسوس ہے کہ وہ مصیبت زدہ مسلمانوں سے تعاون کرنے کی بجائے انہیں اپنی سرحدوں میں داخل ہونے روک رہے ہیں اور سمندور کی لہروں سے جانیں بچاکر خشکی پر پہنچنے والے مہاجرین کو دوبارہ سمند ر میں دھکیل دیا جاتا ہے اسلامی ممالک بالخصوص عرب ممالک کے حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کی نوکری چھوڑ کر مظلوم مسلمانوں کی فریاد سنیں ۔حکومت پاکستان برما کے مسلمانو ں کی اور ساتھ ہی ساتھ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور میڈیا برما کے مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز بلند کریں۔