گجرات کی خبریں 24/2/2014
Posted on February 25, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
گجرات میں گیارہ ایلمینٹری کالجز اور انکے ساتھ ملحقہ ماڈل لیب سکولز کے طلبہ و طالبات کے مابین کھیلوں کے مقابلہ جات انعقاد 24-02-2014کو ہوا
گجرات( جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے نوجوانوں کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں کے پروگرام کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے گورنمنٹ کالج فار ایلمینٹری ٹیچرز گجرات میں گیارہ ایلمینٹری کالجز اور انکے ساتھ ملحقہ ماڈل لیب سکولز کے طلبہ و طالبات کے مابین کھیلوں کے مقابلہ جات انعقاد 24-02-2014کو ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، نوابزادہ حیدر مہدی ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری پنجاب نے کیا جبکہ صدارت کے فرائض امیر صفدر ملک ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی لاہور نے سر انجام دئے۔اس موقع پر حاجی ناصر محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کیلئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ نوابزادہ حیدر مہدی نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تعلیم کو ملک کے اندر موجود دہشت گردی سے نجات کیلئے ذریعہ قراردیا۔آنیوالے معزز مہمانوں کو ماڈل سکول کے طلبہ نے بہترین سکائوٹ ڈسپلن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستے پیش کئے ڈسٹرکٹ ٹریننگ اینڈ سپورٹ سنٹر گجرات کےTEsاورDTEsنے کم خرچ سمعی و بصری معاونات کی نمائش کا انعقاد کرکے مہمانوں سے داد وصول کی ۔کھیلوں کے انعقاد کے اختتام پر کامیاب طالبات کو اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا ۔ جس میں 100میٹر ریس میں مہوش لالہ موسیٰ،ماریہ پسرور اور انیسہ اقبال گجرات نے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 200میٹر ریس میں مافیہ اور صدف گکھڑ اور اقراء تلہ گنگ نے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔400میٹر ریس میں نورین سجاد اور سویرالالہ موسیٰ اور اقراء تلہ گنگ نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں ۔ ہائی جمپ میں اقراء تلہ گنگ،نورین اور کومل گکھڑ نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔ڈسکس تھرو میں رمشہ گجرات،فوزیہ راولپنڈی،فائزہ عروج لالہ موسیٰ نے بالترتیب پہلی تین پوزیشن حاصل کیں۔نیزہ بازی میں سحرش جہلم،بشریٰ پسرور اور مہوش لالہ موسیٰ نے بالترتیب پہلی تین پوز یشنیں حاصل کیں۔ تمام مہمانوں نے خالد محمود گھمن پرنسپل کالج ہذا ،ظہور احمد گوندل فوکل پرسن کالج ہذا ،سید مبشر الحسن ٹی ای ایڈمن اور دیگر سٹاف کالج ہذا و ڈی ٹی ایس سی سٹاف کو اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔
——————————-
—————————
ادبی سرگرمیاں اور ادب کے ذریعے شعور و آگہی کی فراہمی ذمہ دار معاشروں کا وطیرہ رہا ہے
گجرات( جی پی آئی) ادبی سرگرمیاں اور ادب کے ذریعے شعور و آگہی کی فراہمی ذمہ دار معاشروں کا وطیرہ رہا ہے۔ ادب زندگی میں اعتدال پیدا کرنے اور برداشت و ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے میں معاون کردار ادا کرتا ہے ۔ پاکستان میں لٹریری فیسٹیولز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی معاشرہ میں ادب اور علم و فن سے محبت رکھنے والے لوگوں کی ہر گز کمی نہیں۔ جامعہ گجرات نے اپنے قیام کے تھوڑے عرصہ میں ہی زندہ ادبی و علمی روایات قائم کرنے میں کوئی پہلو تہی نہیں برتی اور ملکی یونیورسٹی میں ایک نمایاں مقام بنایا ہے ۔ میں مرکز السنہ و علوم ترجمہ کے کوآرڈینیٹر غلام علی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی وسیع تر کوششوں کی بدولت یونیورسٹی آف گجرات میں لٹریری فیسٹول کے انعقاد کو ممکن بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے یونیورسٹی آف گجرات میں منعقدہ پہلے لٹریری فیسٹیول 2014 کے شرکاء اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس لٹریری فیسٹیول کا انعقاد مرکز السنہ و علوم ترجمہ نے برٹش کونسل کے اشتراک سے کیا۔ اس لٹریری فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی مایہ ناز ادیبوں اور سکالرز نے شرکت کی۔ اس لٹریری فیسٹول کے پہلے سیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پہلے سیشن کے مہمان خصوصی مشہور ادیب اور مایہ ناز سکالر ڈاکٹر شاہد صدیقی تھے۔ جنہوں نے زبان و صنف اور مزاح کی سیاست کے حوالہ سے ایک سیر حاصل خطبہ دیا۔ قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر احمد ندیم نے ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب زبان، صنف اور طاقت کا ایک تفصیلی اور بھرپور تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ہمارے معاشرہ میں مروجہ زبان کے حوالہ سے اقدار و توجیہات کو سمجھنے کی ایک اچھی کوشش ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے خطبہ میں کہا کہ زبان ہمارے معاشرہ کی روایتوں پر بہت اثر ڈالتی ہے ۔ معاشرہ میں زبان کی جڑیں بہت مضبوط ہوتی ہیں۔ زبان کا تعلق براہ راست طاقت کے ساتھ جڑا ہوتا ہے یعنی وہ گروہ جو معاشرہ میں طاقت کی علامت ہوتا ہے وہی گروہ زبان اور اس کے سٹرکچر پر اپنے طور سے اثر انداز ہوتا رہتا ہے ۔ ایک ہی معاشرہ میں ایک ہی زبان بولنے والے مختلف طبقات کی زبان اپنے اپنے معانی لیے ہوتی ہے۔ زبان اگرچہ اطلاعات کی ترسیل کا ذریعہ ہے مگر اسی زبان کو لوگوں پر غلبہ پانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ زبان ہماری سماجی حقیقتوں کی تشکیل کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے ۔ زبان کا استعمال اور اسکے پس پردہ کارفرما نفسیاتی وجوہات کی ذیل میں ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کچھ لطائف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح زبان کو اصنافی تمیزکے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اس لٹریری فیسٹول میں اپنے ناول ”آدھے اُدھورے خواب” کا ایک باب سامعین کو پڑھ کر سنایا۔ لٹریری فیسٹول کے دوسرے سیشن کا آغاز برٹش کونسل کی نمائندہ طلعت نقوی اور مشہور فکشن رائٹر امیت چوھدری کے مابین ایک مکالمہ سے ہوا ۔ طلعت نقوی نے کہا کہ امیت چوھدری کا شمار اس وقت دنیا کے چند ایک اچھے فکشن رائٹرز میں کیا جاتا ہے ۔ ان کا تعلق انڈیا سے ہے مگر وہ انگلینڈ میں پروان چڑھے۔ ان کی ناولوں میں موسیقی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ کیونکہ وہ بنیادی طور پر خود بھی موسیقار ہیں۔ امیت چوھدری نے اپنی ناول نگاری کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیدا تو کلکتہ میں ہوئے اور ان کی ابتدائی پرورش بمبئی جیسے شہر میں ہوئی ۔ انہوں نے اس حوالہ سے شہری اور نیم شہری کلچر کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ناولوں میں کردار اتنی اہمیت کے حامل نہیں ہوتے جتنا کہ مناظر او رجگہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طو رپر کسی بھی جگہ کی تہذیبی شناخت میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں ۔ بمبئی میں رہتے ہوئے مجھے مغربی موسیقی سے دلچسپی پیدا ہوئی ہے اور پھر میں نے وسیع تناظر میں ہندوستان کی کلاسیکی موسیقی کا بھی مطالعہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کلاسیقی موسیقی کا تعلق بھی مناظر کے ساتھ ہے۔ موسیقی کا تقدیسی پہلو بھی ہوتا ہے ۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مشہور سفر نامہ نگار گاون فرانسس نے سفر نامہ نگاری کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ جو مناظر بھی میں دیکھوں انہیں من و عن اپنے قاری کے لیے بیان کروں تاکہ وہ الفاظ کے ذریعے ایک دور دراز دنیا کا منظر اپنی آنکھوں اور تصور کے ذریعے دیکھ سکے۔ ۔ انہوں نے سلائیڈز کی مدد سے اپنے پاکستانی سفر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میرے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث اور مسحور کن ہیں۔ انہوں نے جگہوں اور مناظر کے حوالہ سے تاریخ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔ برٹش کونسل کی نمائندہ طلعت نقوی نے کہا کہ ان لٹریری فیسٹیول میں پاکستان کی علاقائی زبانوں کے لکھاریوں کو بھی سامنے لانے کی از حد ضرورت ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات میں لٹریری فیسٹول کا انعقاد ایک اہم کامیابی ہے اور مجھے امید ہے کہ مختلف اداروں کے اشتراک سے ہم آئندہ بھی اس سلسلہ کو جاری رکھیں گے ۔ اس لٹریری فیسٹول کے موقع پر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے کتابوں کے اسٹال کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
——————————-
—————————
گز شتہ روز جا مع مسجد حضو ر ی محلہ ر نگپو ر ہ سر گو دھا رو ڈ گجرات میں نو یں سا لا نہ عظیم الشا ن محفل نعت شبِ ر حمت منعقد ہو ئی
گجرات( جی پی آئی)گز شتہ روز جا مع مسجد حضو ر ی محلہ ر نگپو ر ہ سر گو دھا رو ڈ گجرات میں نو یں سا لا نہ عظیم الشا ن محفل نعت شبِ ر حمت منعقد ہو ئی،محفل کی صدرات و تلا وت پیر سید نذ ر حسین شا ہ آستا نہ عا لیہ شہنشا ہ ولا ئیت نے کی،محفل نعت میں ملک کے ممتاز ثنا ء خو اں شہزاد حنیف مد نی لا ہو ر ،محمد عثما ن خا لد ملتا ن ،محمد علی جر ال گو جر انو الہ و دیگر نے ہد یہ عقید ت کے پھو ل نچا ور کیے ،اس موقع پر ممتاز عا لم دین علا مہ مو لا نا محمد ظہیرالد ین معظمی قمر العلو م نے خصو صی خطا ب کیا،محفل نعت میں خا ضر ین محفل میں بذ ریعہ قر عہ اندازی1عد د عمر ہ کا ٹکٹ دیا گیا،اس موقع پر سر پر ست اعلیٰ مرزا خا لد محمد مغل آ ف مغل گلا س ہا ئو س ،چو ہدری علی مر تضیٰ،مر زانو ید انجم،ملک محمد عا صم،مرزا عد نا ن احمد ، مرزا نعما ن سلیم ، و دیگر انتظا میہ کے ممبر ان نے انتظا ما ت کی نگر انی کی ،محفل کے مو قع پر حا جی انجم ر حما ن ،DSPسٹی سر کل را جہ صداقت شیخ افتخا ر احمد،چو ہدری طا رق محمو د ،حا جی عطا ر اللہ ،مرزا نواز،ملک گلفر از ،حا جی شعیب افضل ، مرزا مظہر اقبا ل ،مرزا شا ہد ،ملک اشفا ق ،مرزا علی نواز،مسعود احمدرا نا ، السید محمد ز اہد ہا شمی،او ر نگ ز یب خا ن ،حا جی ناصر عمر ان ،زاہد محمو د ، حا جی محمد جا وید و دیگر اہم شخصیا ت نے خصو صی شر کت ،
——————————-
—————————
گجرات کے صدر محمد عمر شر یف قا در ی کی قیا دت میں وفد نے ممتاز صحا فی شیخ محمدادر یس کو عمر ہ کی ادائیگی پر مبا ر کبا د پیش کی
گجرات( جی پی آئی)لبیک یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گجرات کے صدر محمد عمر شر یف قا در ی کی قیا دت میں وفد نے ممتاز صحا فی شیخ محمدادر یس کو عمر ہ کی ادائیگی پر مبا ر کبا د پیش کر نے کیلئے ان کی ر ہا ئش گا ہ پر گئے ،انہو ں نے کہا کہ خو ش نصیب لو گ ہیں جو رو ضہ ر سول ۖ پر خا ضر ی اور دیگر زیا رت کی سعا دت حا صل کر تے ہیں ،اللہ ہر مسلما ن کو ایسی سعادت حا صل کر نے کی تو فیق عطا فر ما ئے،اس موقع پر لبیک یا رسو ل اللہ ۖکے ممبر ان چو ہدری رستم علی اجنا لہ،اور جبا ر علی بھی مو جو د تھے،
——————————-
—————————
چیف ایگز یکٹو القبلہ ٹر یو لز اینڈ ٹورزچو ک شا ہ حسین الحا ج حکیم عمر فاروق بٹ عمر ہ کی سعا دت حاصل کر نے کے بعد و طن و اپس پہنچ گئے
گجرات( جی پی آئی)چیف ایگز یکٹو القبلہ ٹر یو لز اینڈ ٹورزچو ک شا ہ حسین الحا ج حکیم عمر فاروق بٹ عمر ہ کی سعا دت حاصل کر نے کے بعد و طن و اپس پہنچ گئے،ائیر پو رٹ پہنچنے پر عز یز و قا روب اور دوست احبا ب نے استقبا ل کیا ،انہو ں نے مد ینہ منو ر ہ ،مکتہ المکر مہ پر حا ضر ی و دیگر مقد س مقا ما ت کی زیا رت کی، حکیم عمر فاروق بٹ نے عمر ہ کی ادائیگی کے دورا ن مکہ شر یف اور مد ینہ منو ر ہ میں القبلہ ٹر یو لز کی جا نب سے وہا ں پر مو جو د خو ش نصیب کسٹمر وں کے مسا ئل اور ر ہا ئش و دیگر امو ر کیلئے مختلف مقا ما ت پر جا کرمعلو ما ت حاصل کی،اس موقع پر حکیم عمر فاروق بٹ نے کہا القبلہ ٹر یو لز کی جانب سے جا نے والے عمر ہ زائد ین کومکہ شر یف میں کچھ مشکلا ت کا سا منا تھا ان کا از الہ کر دیا گیا ہے،انہو ں نے کہا کہ القبلہ ٹر یو لز کی جا نب سے جا نے والے زائد ین کو مد ینہ منو ر ہ اور مکتہ المکر مہ میں نز د یک تر ین ر ہا ئش و دیگر سہو لیا ت دی گئی ہیں،حکیم عمر نے عمر ہ کے دور ان رو ضہ ر سول ۖپر اور خا نہ کعبہ میں ملک کے استحکا م اور تما م مسلمان امت کیلئے خصو صی دعا کی
——————————-
—————————
قمر اکیڈ می ضلع گجرات کے مر کز ی عہد ید را ن کا اجلاس 2ما ر چ صبح10بجے صدر قمر اکیڈ می خا ور بشیر بٹ کی ر ہا ئش گا ہ گلبر ک کا لو نی میں ہو گا
گجرات( جی پی آئی)قمر اکیڈ می ضلع گجرات کے مر کز ی عہد ید را ن کا اجلاس 2ما ر چ صبح10بجے صدر قمر اکیڈ می خا ور بشیر بٹ کی ر ہا ئش گا ہ گلبر ک کا لو نی میں ہو گا ،اجلاس کی صدرات صدر خا ور بشیر بٹ گو لڑ وی کر یں گئے،اجلاس میں قمر اکیڈ می کے زیر ہتما م سا لا نہ محفل نعت کر م کے با دل و دیگر امو ر کے حو الے سے تبا دلہ خیا ل کیا جا ئے گا ، تما م ممبر ان اجلاس میں اپنی خا ضر ی کو یقینی بنا ئیں
——————————-
—————————
ممتاز عالم دین علامہ عنصر محمود انجم نے صاحبزادہ پیر سید عرفان شاہ مشہدی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتما م کیا
گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین علامہ عنصر محمود انجم نے اپنی رہائشگاہ اچاہ دارہ میں صاحبزادہ پیر سید عرفان شاہ مشہدی اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتما م کیا جس میں پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی ، پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ، علامہ محمد شبیر سیفی ، علامہ محمد اسلم قادری و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔
——————————-
—————————
ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود GPIآفس میں ہونے والی چوری کے سلسلہ میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی
گجرات (جی پی آئی) ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود GPIآفس میں ہونے والی چوری کے سلسلہ میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی نہ ہی متعلقہ پولیس نے اس سلسلہ میں کوئی کاروائی کی ہے تفصیلات کے مطابق جنوری کے آغاز میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ پرنس چوک میں واقعہ GPIآفس میں چور ی کی سنگین واردات ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان نامعلوم چور لے اڑے تھے جس کی ایف آئی آر مقامی تھانہ میں درج کروائی گئی ، سابق ڈی پی او اور موجودہ ڈی پی او کی طرف سے کئی دفعہ یقین دہانی کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، مقامی صحافیوں نے اس سلسلہ میں فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
——————————-
—————————
جامعہ جلالیہ میراں صاحب کی خدمات قابل تحسین ہیں
گجرات (جی پی آئی) جامعہ جلالیہ میراں صاحب کی خدمات قابل تحسین ہیں ، یہ تنظیم دن رات مدرسہ میں مقیم بچوں کی خدمات کیلئے کوشاں ہے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری اکرم چیمہ نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران دن رات خدمت خلق کیلئے کام کر رہے ہیں ، اور ہمارے ممبران کی کوششوں سے سینکڑوں طلباء دینی تعلیم سے آراستہ ہو چکے ہیں ، اور ہم دین کے اس مشن کو بہتر طریقہ سے پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتے رہینگے ، ہمارا عزم ہے کہ اپنے علاقہ میں دین کا مشن جاری رہے اور مدرسہ میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کرینگے۔
——————————-
—————————
فافن کی رپورٹ کے مطابق نذیر ناجی نے اپنے کالم میں پنجاب میں لگے 35 پنکچر میں سے ایک سیٹ چوہدری وجاہت کی بھی ہے
گجرات( جی پی آئی)میڈیا انچارج مسلم لیگ ق ضلع گجرات مرزا شہزاد بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فافن کی رپورٹ کے مطابق نذیر ناجی نے اپنے کالم میں پنجاب میں لگے 35 پنکچر میں سے ایک سیٹ چوہدری وجاہت کی بھی ہے۔ اس سے ثابت ہو گیا کہ چوہدری وجاہت حسین ناقابلِ شکست ہیں اور نواب زدگان دھاندلی سے جیتے ہیں۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق مسترد ووٹوں کی تعداد کاسٹ ووٹوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ اور کئی بیلٹ پیپرز پر انگوٹھو ں کے نشان غائب ہیں۔ اس سے ثابت ہو گیا کہ الیکشن 2013 میں دھاندلی ہوئی ہے۔ اس لی میاں برادران امریکہ کے ہاتھوں یرغمال بنا کر غریب کُش پالیسیاں بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ NA-104 کے حقیقی لیڈر چوہدری وجاہت حسین ہی ہیںاور لاتعداد شمولیتیں اس بات کا واضع ثبوت ہے اور نوابزادہ صاحب یاد رکھیں کہ ان کی سیٹ میں بھی پنکچر لگا ہوا ہے۔
——————————-
—————————