انطالیہ: بڑی معیشتوں والے ممالک کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

G20 Turkey

G20 Turkey

انطالیہ (جیوڈیسک) دنیا کی مضبوط معیشتوں پر مشتمل جی ٹوئنٹی ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے ترکی کے شہر انطالیہ شروع ہورہا ہے۔ امریکا ، روس اور چین کے صدرور سمیت رکن ممالک کے رہنما شرکت کریں گے۔

ترکی کے شہر انطالیہ میں جی 20 ممالک کا سربراہی اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج سہہ پہر تین بجے شروع ہو گا ۔ چین کے صدر شی جن پنگ ، آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی ممالک کے رہنما ترکی پہنچ چکے ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما بھی اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن سے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ دیگر رکن ممالک کے رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پیرس حملوں کے باعث فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے ترکی کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

اجلاس میں عالمی سیکیورٹی اور معاشی مسائل سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ تاہم پیرس حملوں کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ اجلاس کا اہم موضوع ہو گا۔