انٹار کٹکا کے برفیلے موسم میں میراتھن ریس

Marathon Race

Marathon Race

انٹارکٹکا (جیوڈیسک) یونین گلیشئر کے برف سے ڈھکے ٹریک کو ایتھلیٹس نے بارونق کر دیا۔ انٹارکٹکا آئیس میراتھن میں پچاس مرد اور خواتین رنرز شریک ہیں جو چھبیس اعشاریہ دو میل کا فاصلہ طے کریں گے۔

تین روزہ ایونٹ اٹھارہ نومبر کو شیڈول تھا جو منفی پندرہ سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا۔

البتہ شرکاء نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ شدید ٹھنڈا موسم اور ٹریک بھی رنرز کے جوش کو ٹھنڈا نہ کر سکا جس پر انتظامیہ ہی نہیں شائقین بھی حیران ہیں۔