بدین (عمران عباس) محکمہ اینٹی کرپشن کا وائلڈ لائف کے دفتر پر چھاپا مقامی شہری سے پچاس ہزار رشوت لینے کے الزام میں ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج۔
بدین کا مقامی شہری نور احمد راجو نے سرکل آفیس محکمہ اینٹی کرپشن بدین میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر اشفاق میمن اور دیگر عملے نے ان سے پچاس ہزار رشوت لی ہے جس کی بنا پر اینٹی کرپشن سرکل آفیسر منیر شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراءوائلڈ لائف کے دفتر پر چھاپا مار کر وائلڈ لائف آفیسر اشفاق میمن کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف کرائم نمبر 15/2015کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے۔