لاہور : اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام uc-107 رحمان پورہ،لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چیئرمین و ڈائریکٹر اوورسیز محمد انیس الرحمن بٹ، ڈائریکٹر جنرل ریاض مجاہد و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
موقع پر موجود پولیس،واسا اور واپڈا افسران نے مکمل تعاون کرتے ہوئے تمام تر درخواستوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی، سوئی گیس سے متعلقہ شکایات بھی جمع کی گئیں جنہیں گورنمنٹ آف پنجاب کے قائم کردہ کمپلینٹ سیل کے تعاون سے جلد از جلد حل کروایا جائے گا۔
وائس چیئرمین و ڈائریکٹر اوورسیز اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد انیس الرحمن بٹ نے عوام کی شکایات و سوالات کے جواب میں کہا کہ ہم کسی بھی ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے آپ لوگوں کی خدمت کیلئے سرگرمِ عمل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ریاض مجاہد نے عوام کو مکمل یقین دہانی کروائی کہ آپ لوگوں کے مسائل حل ہونے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔