لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی کی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصر جمشید کو طلب کر لیا۔ 3 رکنی ٹربیونل نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور انگلینڈ میں مقیم اوپنر کو 4 مئی کو این سی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا۔
بورڈ کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید نے فکسنگ سے متعلق 2 شقوں کی 2 بار خلاف ورزی کی، تین رکنی ٹربیونل کی قیادت جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کر رہے ہیں، عاقب جاوید اور شاہ زیب مسعود ممبران میں شامل ہیں۔