لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کیلئے ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کو بیرون ملک تربیت دلائی جائے گی۔
لاہور میں انسداد ڈینگی اقدامات سےمتعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا منتخب نمائندے اور سیکرٹریز روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں غفلت پر کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے نجی اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔