لاہور (جیوڈیسک) انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت دا تا گنج بخش ٹا ؤن کمیٹی کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کااجلاس ہوا جس کی صدارت سپیشل سیکرٹری بلدیات دا ؤد احمد بڑیچ اور ڈی سی اوکیپٹن(ر) محمد عثمان نے کی۔ اجلاس میں ٹا ؤن کی تمام یونین کو نسلز میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے حوالے سے کا م کا جائزہ لیا گیا۔
فیصلہ کیا گیا کہ سرویلنس کے دوران گھروں کی چھتوں کو ضرور چیک کیا جائے۔ علاوہ ازیں ڈی سی اوکیپٹن (ر) محمد عثمان نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز جناح ڈگری کا لج کا دورہ کیا۔ انہوں نے کا لج کی دیواروں، گملوں اور واٹر کو لرز میں ڈینگی لاروا کو چیک کیا۔