لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کو قومی جذبے کے ساتھ ایک تحریک کے طور پر آگے برھایا جائے گا ۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر اس غرم کا اعادہ کیا جائے گا کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیاں بچانے کے لئے جو کچھ انسانی وسائل کے بس میں ہو گا کریں گے، عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ادارے اور معاشرے کے پر فرد کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں خصوصی کیمپ قائم کئے گے ہیں جہاں پر تشخیص اور ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور انسداد ڈینگی مہم میں کسی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔