انسداد ڈینگی کے لئے تمام محکموں کو گائیڈ لائن جاری ، عمل درآمد کو یقینی بنایا جائےـ ایڈیشنل چیف سیکرٹری
Posted on November 6, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عامر سہیل مرزا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے تمام محکموں کو گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے اور وہ اس پر عملدر آمد کو یقینی بنائیںـانہوں نے تمام محکموں ،انتظامی سیکرٹری،ڈویژنل کمشنروں اور ڈی سی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی کے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے سارا سال سرگرمیاں جاری رکھیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ـیہ بات انہوں نے آج یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ـاجلاس میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی ـایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں عوامی نمائندوں کو شامل کیا جائےـانہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ،این جی اوز ،رضا کاروں اور سماجی کارکنوں کی معاونت سے گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کو چیک کریںـ
انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے بعد اب مچھر گھروں میں پناہ لے رہا ہے ـلہذا خواتین کو خصوصی طور پر گھروں کی صفائی سے آگاہ کیا جائے ـایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سیکرٹری ماحولیات کو ہدایت کی کہ وہ کباڑخانوں،ٹائر شاپس،زیر تعمیر عمارتوں اور نرسریوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں اور اس کی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کی جائےـانہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں انسداد ڈینگی اقدامات کو عملدر آمد کو یقینی بنایا جائےـاور اگر کسی تعلیمی ادارے کا سر براہ اس پر عملدر آمد نہ کرے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائےـانہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ ،بس اور ویگنوں کے ٹرمینلز کی صفائی کرائیں اور اینٹی ڈینگی سپرے و فوگنگ کو یقینی بنائیں ـانہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں آنے والی بسوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائےـایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈویژنل کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ٹائون تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر قائم کمیٹیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کریں اور اس کی روزانہ کی رپورٹ فراہم کی جائےـ انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبات میں قرآن و حدیث کی روشنی میں صفائی کی اہمیت اجاگر کریں تاکہ ڈینگی کا خاتمہ کیا جا سکےـسیکرٹری صحت حسن اقبال نے اجلاس کو اب تک کیلئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیـ
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com