انسداد ڈینگی کیلئے حکومت نے ٹھوس اقدامات کئے: ملک احسان گنجیال
Posted on November 4, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین امن کمیٹی پنجاب ملک احسان گنجیال متوقع امیدوار برائے چیئرمین مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر ندیم اشرف نے کہا ہے کہ انسدار ڈینگی مہم کی کامیابی میں اساتذہ،طلبا و طالبات، علماء کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری اور شہری حلقے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھرپور جدوجہد کریں حکومت کے ساتھ لاہور کے انتظامی افسران کمشنر ، ڈی سی او، محکمہ صحت کے افسران کا کردار مثالی ہے۔
پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی اس جدوجہد میں قابل قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی پی 153 اتحاد پارک کے مقامی اسکول میں ڈینگی خاتمہ کے سلسلہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے کم وقت میں کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ آج اس ڈینگی خاتمہ مہم میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ سب کو پیش پیش ہونا ہو گا۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے جس نے ایک شخص کی جان بچائے گویہ اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا ڈینگی ایک خطرناک اور خاموش دشمن ہے اس کا خا تمہ ضروری ہے، شہری تمام ممکنہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، گھر کے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا ر رکھیں ،پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور صاف پانی کو بھی ڈھانپ کر رکھا جا ئے ،دکاندار ناکارہ ٹائروں کو تلف کریں۔ انہوں نے بتا یا کہ ڈینگی کے خاتمہ کی مہم کی نگرانی وزیر اعلیٰ پنجاب خود کر رہے ہیں اور ان کی ہدایت کے مطابق تما م لیگی عہدیدار اور کارکن اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com