انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ٹی ایم اے پیر محل کے زیراہتمام واک کا اہتمام

پیر محل (میاں اسد حفیظ سے) انسد اد ڈینگی کے سلسلہ میں ٹی ایم اے پیرمحل کے زیراہتمام واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ نجیب احمد نے کی واک میں تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ، چیف آفسیر بلدیہ طارق جاوید کمبوہ، زراعت آفیسر چوہدری محمد اکرم، میاں اسد حفیظ شرکت کی، واک تحصیل کونسل سے شروع ہو کر اللہ چوک میں اختتام پذیرہو ئی۔

ڈینگی مکائو اور آگاہی کے سلسلہ میں ٹی ایم اے پیرمحل کے زیر اہتما م آگاہی واک کا اہتما م کیا گیا جس میں شہریوں کے علاوہ طلبہ نے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی کے خاتمہ کے حوالے سے تحریریں درج تھے۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہری اپنے گھروں،دوکانوں میں پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں ۔

جہاں کہیں بھی پانی جمع ہو فوری طور پر اسے خشک کیا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کے مقامات کا خاتمہ ہو سکے۔ ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے پر قریبی ہسپتال سے فوری رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے دوکانوں، گاڑیوں اور پیدل افرادمیں ڈینگی بخار کی علامات اور احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Pirmahal

Pirmahal