انسداد ڈینگی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرکے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جاسکتا ہے ۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود

کراچی (شاہ فیصل )ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت انسداد ڈینگی مہم کے چوتھے روزشاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر3میں اسپرے مہم کا آغاز میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے اسپرے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ مکھی مچھروں کی افزائش روکنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کرکے ڈینگی سمیت دیگر امراض کا خاتمہ ممکن بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے جنگی بنیادوں پر بروقت اقدامات کرکے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا جاسکتا ہے۔

اسپرے مہم کے آغاز کے موقع پر موقع پر موجود سنیٹری اسٹاف اور ذمہ دران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر اسپرے مہم انتہائی نیک نیتی کے ساتھ احسن طریقے سے انجام دیا جائے اور اس کے ساتھ عوامی شعور کی بیداری کے لئے انسداد ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے تاکہ ڈینگی کے پھیلائو کو روکا اور عوامی زندگیوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ بنایا جاسکے میونسپل کمشنر طلعت محمود نے عوام سے اپیل کی کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے اپنے گھروں اور دفاتروں کو مچھروں کو محفوظ رکھیں ،سوتے وقت مچھر دانیوں کا استعمال کریں ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے کے لئے چھتوں کی ٹینکیوں اور پانی سے بھرے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں ،دروازواور کھڑکیوں پر جالیاں لگائیں۔

پورے آستینوں کے کپڑے استعمال کریں ،گھر میں اور گھر کے باہر پانی جمع نہ ہونے دیں ،گھر اور دفاتر کو روشن اور ہوادار رکھیں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے عوام سے اپیل کی کہ مکھی مچھروں اور ڈینگی سمیت امراض کے خاتمے اور ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں بعد ازاں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈی ایم سی کورنگی رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون اسلم پرویز اور انفارمیشن آفیسر محمد ارشد کے ہمراہ یونین کونسل نمبر3کے علاقے الفلاح سوسائٹی سمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ کرکے اپنی نگرانی میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا۔