جعل سازی پر ڈی ایف ٹی کو 2 ملازمین سمیت 53 لاکھ ہرجانے کے نوٹس جاری

کھاریاں : مبینہ جعل سازی پرڈی ایف ٹی کو 2 ملازمین سمیت 53 لاکھ ہر جانے کے نوٹس جاری۔ تفصیلات کے مطابق، دائود فیملی تکافل کمپنی کے متاثرہ شخص حاجی سلطان احمد نے ماہر قانون دان و سینئر وکیل ملک شہباز احمد ایڈووکیٹ کے ذریعے دائود فیملی تکافل کمپنی۔

ضلعی انچارج معظم علی شاہ ، اور شاکر کو 53,00000 کے نوٹس جاری کردئیے، متاثرہ شخص حاجی سلطان احمد کے مطابق ، دائود فیملی تکافل کمپنی کے ایجنٹ معظم علی شاہ نے جعل سازی کے ذریعے 3 لاکھ روپے ہتھیا لئے تھے ، حاجی سلطان احمد نے مزید کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔