انسداد خسرہ مہم شاہ فیصل ٹائون میں 2 لاکھ بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے

News

News

کراچی (خصوصی رپورٹ ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ خسرہ اور پولیو سے بچائوممکن ہے مرض سے متعلق آگاہی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے مرض کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے گلیوں اور محلوں کی سطح پر عوامی شعور کو بیدار کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصرت علی سید، ڈپٹی ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر معرفانی ،انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی محمد ارشد کے ہمراہ انسداد خسرہ کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی نمبر 5 یونین کونسل نمبر 2 کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے قبل ازوقت انسداد خسرہ مہم کا آغاز کرکے سندھ میں خسرہ کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مہم کا آغاز کرکے سندھ میں خسرہ کو روکنے کے لئے احسن قدم اٹھا یا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لازمی لگوائیں تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جاسکے اور صحت مند زندگی کے فروغ کے ساتھ صحت مند معاشرے کے قیام کو ممکن بنا یا جاسکے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے زور دیا کہ مہلک امراض کے خاتمے کے لئے ہر سطح پر جنگی بنیاد پر اقدامات کرکے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جائے۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ گھر گھر خسرہ کے ٹیکے لگا نے کے لئے آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اس موقع پر ٹائون ہیلتھ آفیسر شاہ فیصل ٹائون ڈاکٹر نصرت علی سید نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسداد خسرہ مہم کے دوران 2 لاکھ بچوں کو خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگا ئے جائیں گے اس حوالے سے یونین کونسل کی سطح پر شاہ فیصل ٹائون 57 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو ٹیکے لگا ئیں گے اس کے علاوہ بس اسٹاپس اور اسکولوں پر بھی انسداد خسرہ مہم کے دوران خصوصی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔