لاہور (نامہ نگار) مخالف سیاسی جماعتیں ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں۔ وزیراعظم کی واپسی سے افواہ ساز کمپنیوں کی چمنیاں بند ہو گئیں، قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں وزیراعظم نواز شریف صحت یاب ہو کر ملک کی خدمت کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئرالحاج میاں محمد اعظم سیال نے گزشتہ روزماسٹرمحمداقبال انجم کی رہائشگاہ پربات چیت کے دوران کیا۔
اس موقع پرسابق ناظمین یونین کونسل میا ں مظفر محمود، میاں نور محمد، نمبردار میاں سلطان محمود سیال، چیئرمین یوسی میاں محبوب احمد، ملک محمد عمرریاض،حافظ نور محمداور دیگر بھی موجودتھے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دورحکومت میںپاکستان ترقی کی راہ پرگامز ن ہو چکاہے۔میا ںاعظم نے مزیدکہاکہ خدمت کی سیا ست کادرس د ینے والے عمران خان اورانکی مرکزی قیادت نے محسن انسا نیت عبدا لستار ایدھی کے جناز ے میںشر کت نہ کرکے ثابت کیا کہ وہ خدمت کی سیاست کے صرف نام لیوا ہیں۔