انسداد دہشتگردی عدالت نے گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

Glue Butt

Glue Butt

لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران پولیس کی موجودگی میں سرعام املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزم گلو بٹ نے انسدادی دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اپنی درخواست ضمانت پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کو رعایت نہیں دی جاسکتی، ملزم گلو بٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے جانے کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جو مسترد کردی گئی۔

واضح رہے کہ 17 جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائشگاہ کے باہر سے تجاوزات ہٹانے کے دوران پولیس اور تحریک منہاج القرآن کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جبکہ اس دوران گلو بٹ سرعام شہریوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچاتا رہا۔