تفتیشی افسر کے وارنٹ جاری

Court

Court

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ون کے جج بشیر احمد کھوسو نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم گلاب کے مقدمے میں عدم حاضری پر مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر عبد الوحید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 22نومبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ہفتے کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر انسپکٹر عبد الوحید عدالت میں موجود نہیں تھا جس پر فاضل عدالت کے جج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ آئی او کے 22نومبر کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دیے۔ملزم گلاب کے خلاف تھانہ کھو کھرا پار میں دھماکا خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔