جب تک ایک بھی سماج دشمن باقی ہے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا، شیخ شاہد اکرام

Sheikh Shahid Ikram

Sheikh Shahid Ikram

پسرور : آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران ڈی ایس پی پسرور شیخ شاہد اکرام کی زیر قیادت سرکل پولیس کی کامیاب کاروائی، 55 اشتہاری مجرمان، 20 عدالتی مفرور اور دیگر درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ ، 8کلو چرس ، شراب ،آدھاکلو سے زائد بھُکی ، ایک شراب کی چالو بھٹی اور ناجائز اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس پی پسرور شیخ شاہد اکرام کی قیادت میں سرکل کے چھ تھانوں کی پولیس کے ہمراہ تحصیل بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گیرا تنگ کر کے ماہ جنوری کے دوران 55اشتہاری مجرمان ، 20عدالتی مفرور اور دیگر درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ ، 8کلو چرس ،22بوتلیں شراب ،آدھاکلو سے زائد بھُکی ، ایک شراب کی چالو بھٹی، 14شراب نوش اور ناجائز اسلحہ کی کھیپ 25پسٹل ، 3پمپ ایکشن بندوقیں ، 2رائفلیں 8ایم ایم اور سینکڑوں گولیا ں برآمد کر کے مقدمات درج کیئے جرام پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی اور تحصیل پسرور میں امن و امان کی فضا ء قائم کرنے پر تحصیل بار پسرور کے صدر چوہدری عرفان سلامت ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء اور صدر پریس کلب قلعہ کالروالہ محمد نواز نجمی کی قیادت میں پریس کلب کے اراکین بائو عمران نعیم ، طارق محمود گل ، افضال سہیل زرگر سمیت دیگر نے ڈی ایس پی شیخ شاہد اکرام سے ملاقات کی اور شاندار کار کردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی شیخ شاہد اکرام نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں چاہے وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں وہ سلاخوں کے پیچھے ہونگے جب تک ایک بھی سماج دشمن باقی ہے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا اور ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔