انٹر بائیک امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں آئندہ ماہ منعقد ہوگی

Inter Bike

Inter Bike

امریکہ (جیوڈیسک) تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش انٹر بائیک امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں آئندہ ماہ منعقد ہو گی، جس میں بائی سائیکل کے کور، بائی سائیکل چلانے والے کے دستانے اور متعلقہ اشیا، سائیکلوں کے پارٹس، ہیلمٹ اور جوتوں سمیت باکسنگ کی مصنوعات، تیراکی کے لباس، کوہ پیمائی سے متعلقہ مصنوعات، روونگ اوراسکیننگ کی مصنوعات تیار اور برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرکے بین الاقوامی تجارتی میلے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

پاکستان سے بھی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ٹی ڈی اے پی) کے تعاون سے بڑی تعداد میں کاروباری افراد لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کریں گے، نمائش کا انعقاد 18 تا 20 ستمبر 2013 کو ہو گا۔