ممبئی (جیوڈیسک) گذشتہ دنوں بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے کے مستقبل کی خاطر کسی اور ملک میں سکونت اختیار کرلینی چاہئے،جس پر حکومتی جماعت کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ان ہی میں ایک اور بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے بھی اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت میں اپنی مذہبی شناخت ظاہر کرنے سے خوفزدہ ہیں۔
انوپم کھیر کا کہناہے کہ اگر وہ بھی ہندو مذہب کے مطابق چوغہ پہن کر ماتھے پر ٹیکہ لگالیں تو لوگ انہیں مذہب پرست شخص کے بجائے انتہا پسند جماعتوں کا حامی سمجھیں گے۔