ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ فلمسٹار انوشکا شرما نے ان کی وجہ سے کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کردی۔
انھوں نے کہا کہ انوشکا کو پہلے اس کھیل کاکوئی شوق نہیں تھا مگر اب وہ اسے سمجھنے کی کوشش کررہی ہیں، وہ مجھ سے مختلف چیزوں کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ فلاں ٹائم پر میرے ذہن میں کیا چل رہا تھا۔ وہ دراصل میری نفسیات کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں، میرے لیے بھی ان سے دوستی کافی فائدہ مند ہے۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹر آف دی فیلڈ بھی کھیل میں ہی الجھا رہتا ہے لیکن انوشکا سے دوستی کی وجہ سے میں دوسری چیزوں میں بھی دلچسپی لینے لگا ہوں، کوہلی نے مزید کہاکہ میں بھی انوشکا سے ان کے فلمی کیریئر پر بات کرتا اور ان کے کام کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔