انوشکا شرما نئی فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی

Anuska sharma - Salman Khan

Anuska sharma – Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کرنے والی انوشکا شرما نئی آنے والی فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بنیں گی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق دبنگ خان اور انوشکا شرما معروف ہدایتکار سورج برجاتیا کی نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، تاہم فلم کی مکمل کاسٹ کے نام اب تک منظر عام پر نہیں آئے۔

انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کا خواب تھا جو بالآخر پورا ہونے جا رہا ہے۔ سلمان خان نے بھی اس خبرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوشکا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور امید ہے کہ شائقین کو انوشکا شرما کے ساتھ ان کی جوڑی پسند آئے گی۔ واضح رہے کہ کِک نامی یہ فلم اکتوبر تک ریلیز کئے جانے کی توقع ہے۔