پترا جایا (جیوڈیسک) ملائیشین حکومت نے پانچ سال کے لیےجیل میں قید اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم کی معافی کی درخواست ملائیشیا کے شاہ نے مسترد کردی ہے۔
ملائیشیا میں اعلیٰ عدالت کی طرف سے انور ابراہیم کی سزا برقرار رکھنے کافیصلہ سامنے آنے کے بعد انور ابراہیم کی فیملی نے ملائیشیا کے شاہ سے معافی کی درخواست کی تھی، یہ درخواست فروری میں دائر کی گئی تھی، تاہم اس درخواست پر غور کرنے والے بورڈ نے فیصلہ سنایا ہےکہ انور ابراہیم کی سزا برقرار رکھی جائے گی۔
اس فیصلے پر انور ابراہیم کے وکلا نے شدید تنقید کی انکا کہنا ہے کہ انہوں نے ملیشیا کے شاہ سے معافی کی درخواست کی تھی کسی بورڈ سے نہیں۔