کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے معروف قوال دنیا میں قوالی کے حوالے سے پاکستان کی پہچان امجد فرید صابری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ امجد صابری کی ناگہانی موت قوم کا عظیم نقصان ہے۔
شہید امجد صابری قوالی کے فروغ کے ساتھ دنیا میں اسلام کی خدمت کو ہمیشہ اپنا شعار بنا ئے رکھا عصمت انور محسود نے کہاکہ امجد صابری کا قتل شہر کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی سازش ہے قاتل کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے امجد صابری کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید امجد صابری کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔