ایپکا کلرک ایسوسی ایشن اٹک کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ضلع کونسل سے کچہری چوک تک نکالی گئی

اٹک: ایپکا کلرک ایسوسی ایشن اٹک کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ضلع کونسل سے کچہری چوک تک نکالی گئی مقررین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کیا مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا حکومت تنخواہوں میں 15% اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے ان خیالات کا اظہار کلرک ایسوسی ایشن اٹک ممتاز احمد نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ کی طرف سے ہماری تنخواہوں میں 15% اضافے کا نوٹیفیکیشن دبا رکھا ہے۔

موجود حکمرانوں نے قرضہ سکیم میٹروبس پر اربوں روپے لگا کر ملک کی قیمتی دولت کو ضائع کر دیا ہے شیر جنگل کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے جنگل میں موجود تمام چھوٹے جانور اُس کی عزت کرتے ہیں اور اُس سے خوف کھاتے ہیں کیونکہ چھوٹے جانوروں کو وہ اپنی خوراک سمجھتا ہے آج موجودہ دور میں ہم لوگوں کے ساتھی بھی ایسا برتاؤ کیا جا رہا ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

ہمارے سکیل ریوائز کیے جائیں بچوں کو ملازمتوں میں مخصوص کوٹہ دیا جائے موجود ہ دور میں کلرک ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لوگ مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی 19 فروری کو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔