بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایپک ممالک کی کانفرنس کیلئے دنیا بھر سے رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔ صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادیمر پوٹن بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے ایپک ممالک کے سربراہان مملکت کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ارکان ممالک کے ساتھ ساتھ کئی مبصر ممالک بھی اس سال اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔
اکیس ممالک ایپک کے ارکان ہیں جو دنیا کی آبادی کا چالیس فیصد حصہ ہیں ، جبکہ دنیا کی چون فیصد معیشت کا دارومدار ایپک ممالک پر ہے اس سال اجلاس کا ایجنڈہ نیا فری ٹریڈ زون تشکیل دینا ہے۔