اپیکس کمیٹیوں سے منظور شدہ مقدمات فوجی عدالتوں کو موصول ہو گئے
Posted on February 7, 2015 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Asim Saleem Bajwa
راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر مجیر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق فوجی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں 12 مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔ یہ مقدمات صوبائی اپیکس کمیٹیوں نے وزارت داخلہ کو بھجوائے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے مقدمات کی اسکرونٹی کی جس کے بعد 12 مقدمات سماعت کے لئے ملٹری کورٹس کو بھجوائے گئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com