فیصل آباد: معافی مانگنا الطاف کا وطیرہ بن چکا ہے الطاف حسین کا بیان غداری ہے ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے فوج کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنا کسی بھی محب وطن کو زیب نہیں دیتا جو ایسا کرتا ہے وہ پاکستانی قوم کا غدار ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت المسلمین پاکستان جنرل سیکرٹری سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 66 امن کمیٹی ممبر فیصل آباد ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
الطاف حسین ملک دشمنوں والی زبان بول کر بعد میں معافی مانگ لیتا ہے موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے پاک افواج سرحدوں پر پاکستانی عوام کی جان و مال حفاظت اور تحفظ شیر جوان پاک افواج کر رہی ہے ایسے نام نہاد دشمن کو پاکستان لا کر قانون کے کٹہرے میں سخت سزا دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد کے بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ملک و قوم کے مخلص نہیں ہیں اعلیٰ عدلیہ الطاف حسین کے بیان کا ازخود نوٹس لیکر اس کے خلاف سخت کارروائی کریں پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے جانفشانی سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔