لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے 2 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے، گنتی 4 ستمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے ذرائع کو بتایا۔
کہ پی پی حلقہ 150 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی متعلقہ ریٹرننگ افسر اپنی عدالت میں 2 ستمبر کو شروع کریں گے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے وقت مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار میاں مرغوب احمد اور پی ٹی آئی کے امیدوار مہر واجد سمیت دیگر تمام امیدواروں کو مدعو کیا جائے گا۔
ضمنی انتخابات میں جب پی ٹی آئی کا امیدوار مہر واجد 376 ووٹوں سے ناکام قرار دیئے گئے تو وہ دوبارہ گنتی کرانے کیلئے سراپا احتجاج بن گئے، جس پر الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دیا تھا۔