پی پی 150، ووٹوں کے دونوں بیگ مل گئے، الیکشن کمیشن

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) حلقہ پی پی 150 گنتی سے قبل غائب ہونیوالے ووٹوں کے دونوں بیگ مل گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں سے بھرے بیگ نمبر 11اور 22 ریکارڈ روم سے ہی مل گئے ہیں۔

ووٹوں سے بھرے بیگ نمبر 11 اور 22 کی گمشدگی کا پتہ اس وقت چلا تھا جب ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے بیگ سیشن کورٹ پہنچائے گئے جہاں تحریک انصاف کے وکیل نے ووٹوں کے بیگ میں سے 2 بیگ 11 اور 22 کے غائب ہونے کا معاملہ اٹھایا۔