اپیل: غریب فیملی کا قرضہ اتارنے ا وربیٹی کی شادی کیلئے امداد کیجئے مختصر درخواست

میں ایک انتہائی غریب اوربوڑھا فرد ہوں اور پانچ بیٹوں و پانچ بیٹیوں سمیت بارہ افراد کے کنبہ کی ذمہ داری میرے کندھوں پر ہے، بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری اور بے شمار کام کئے لیکن ایک سڑک حادثے کی وجہ سے اب بھاری کام سے معذور ہو چکا ہوں،ذاتی کاروبا ر کی کوشش کی جس میں خسارہ کی وجہ سے آٹھ لاکھ کا مقروض ہو گیا

جوان بیٹیوں کے سامنے قرض خواہوں نے دن رات برا بھلا کہہ کر پوری فیملی کی زندگی اجیرن کردی ہے ،جس پر میری اہلیہ نے ان مالی حالات سے پریشان ہودو دفعہ خودکشی کی کوشش کی، میری بیٹی کی شادی قریب ہے جس کی وجہ سے بھی صاحب حیثیت افراد کے سامنے درخواست کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔میری صاحب ثرو ت افرادسے استدعا ہے کہ قرض حسنہ اور دیگر زکواة وغیرہ مد میں غریب مجبو ر کنبہ کی امداد کر کے صدقہ جاریہ کا ثواب حاصل کریں۔

محمد صدیق ولد محمد ابراہیم رائیونڈضلع لاہور ۔ شناختی کارڈ نمبر:35202-27841251 ، حبیب بنک لمیٹڈ رائیونڈ کا اکائونٹ نمبر 09767900082703 ، فون0308-4870579 ، 03234743629

اپیل: مجبور فیملی و غریب بیٹی کی امداد کر کے بارہ افراد کے غریب کنبہ کو اجتماعی خود کشی سے بچائیے (تفصیلی درخواست ) جناب عالی! مکرمی و محترم جناب السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ (منکہ مسمی محمد صدیق بستی رائیونڈ ضلع لاہور کا رہائشی ہوں ) فدوی ایک غریب مزدور گھرانے کا فرد ہے اور نیم تعلیم یافیتہ (میٹرک 1973)کی پاس کی ہوئی ہے فدوی نے مختلف اوقات میں محنت مزدوری سڑکوں کی کھدائی ، راج مستری کے ساتھ ، سکیورٹی گارڈ، ٹیلی فون ، آپرئیٹر،ٹیلی پڑنٹر اپریٹر ، وائرلیس آپریٹر، فیکس آپریٹرکاشتکاری وغیرہ کی ہر قسم کی مزدوری کر کے روزی کمائی ہے۔فدوی کچھ عرصہ پہلے ایک سڑک حادثے کا شکار ہوگیا

جس کی وجہ سے دائیں ٹانگ پر اور سر پر بھی زبردست چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے سخت محنت مزدوری والا کام نہیں کر سکتا، کچھ عرصہ پہلے کچھ اپنا سرمایہ لگا کر اور کچھ دوستوں رشتے داروں سے مل کر ادھارلے کر لکڑی کا ٹال وغیر ہ اور دودھ کا کاروبار شروع کیا بدقسمتی سے اس میں بھی کافی نقصان ہواجس کی وجہ سے کافی مقروض ہو گیا ہوں جو کہ تقریباً 7تا 8لاکھ تک پہنچ گیا ہے ۔ اللہ10بچے بچیاں دئیے ہیں بڑی پانچ بچیاں ہیں اور پانچ لڑکے سب چھوٹے ہیں جو محنت مزدوری نہیں کر سکتے قرض خواہوں نے مجھے ذلیل و خوار کرنا شروع کر دیا ہے اور میری جوان بچیوں کے سامنے ننگی گالیاں دیتے ہیں اور زندگی تنگ ہوگئی ہے

اور میری اہلیہ نے بھی مالی حالات سے پریشان ہودو دفعہ خودکشی کی کوشش بھی کی، میری بیٹی کی شادی قریب ہے جس کی وجہ سے بھی صاحب حیثیت افراد کے سامنے درخواست کرنے پر مجبور ہو گیا ہوں۔میری استدعا ہے کہ آپ اپنے ادارے کے توسط سے میری اپیل میری درخواست مہربان وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور دیگر اصحاب اقتداردرد دل رکھنے والے صاحب ثروت و دولتمند افراد تک انفرادی یا مجموی طورپرپہنچائیں۔

میں نے کئی دفعہ اخبارات میں پڑھا ہے اور کئی دفعہ نیوز چینل پر سُنا ہے کہ کئی حادثات ہونے کے بعد ، یا کئی افراد کے مرنے کے بعد ان کے لواحقین بچوں وغیرہ کی امداد کی مد کئی کئی لاکھ ادا کیے جاتے ہیں جو کہ کسی کی جان کا نعم البدل نہیں ہو سکتا ۔اس کی زندہ مثال کو ٹ رادھا کیشن حادثے میں پچاس لاکھ روپے اور بیس ایکڑ زمین دی گئی لاہور کرسچن کالونی میں صرف نقصان کی مد میں دس دس ،پانچ پانچ لاکھ ادا کیے گئے سند ھ میں امام بارگاہ میں حملے کی صورت میں فی کس بیس بیس لاکھ روپے حکومت سندھ نے دیے۔میں امید رکھتا ہوں کہ میرے خاندان پرایسا کوئی سانحہ ہونے سے پہلے ہی نوٹس لیا جائے گا اور یہ کہ بچے برائے فروخت ہیں کے اشتہار کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

خصوصی طور پر براہ کرم اس طرف بھی توجہ دلائیں کہ بارہ زندہ افراد کو موت کے منہ میں جانے سے پہلے بچائیے اورمالی حالات میں بہتری اور بیٹی کی شادی کے معاملات کے لئے قرضہ حسنہ یا حسب استطاعت امداد کیجئے۔
العارض:محمد صدیق ولد محمد ابراہیم رائیونڈضلع لاہور ۔ شناختی کارڈ نمبر:35202-2784125-1 امداد بھیجنے کیلئے حبیب بنک لمیٹڈ رائیونڈ کا اکائونٹ نمبر 09767900082703
فون: 0308-4870579 – 0323-4743629

Mohammad Siddiq

Mohammad Siddiq