ایپل کو فون ان لاک کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے،امریکی عدالت

Apple iPhone

Apple iPhone

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک کے ایک جج نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ آئی فون کمپنی ایپل کو اس بات پر مجبور نہیں کیا جا سکتا کہ وہ ایف بی آئی کو اپنے کسی لاکڈ فون تک رسائی دے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بروکلین کے جج نے امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس درخواست کو مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اپیل منشیات کے ایک مقدمے میں آئی فون کو ان لاک کرے۔

اسی طرح کے ایک اور معاملے میں ایف بی آئی چاہتی ہے کہ ایپل سان برنارڈینو کے حملہ آور رضوان فاروق کے آئی فون کو ان لاک کرے، تاہم ایپل نے ایف بی آئی کے مطالبے کو ’خطرناک‘ اور ’غیر معمولی‘ قرار دیا ہے۔

اگرچہ یہ دونوں مقدمات آپس میں منسلک نہیں ہیں تاہم ایپل کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نیویارک کی عدالت کے فیصلے کے بعد ان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔