سیب اور آلو سے موبائل چارج کرنے کا انوکھا طریقہ

Charge

Charge

لندن (جیوڈیسک) پھلوں میں سیب کی اہمیت اور سبزی میں آلو کی افادیت سے تو کئی بھی انسان کسی طور پر بھی انکار نہیں کر سکتا لیکن اب یہ کھانے کے ساتھ ساتھ موبائل چارج کرنے کیلئے بھی استعمال ہونگے۔

جی ہاں برطانوی یونیورسٹی میں زیر تعلیم شعبہ سائنس کے ایک طالبعلم نے سیب اور آلوئوں سے موبائل فون چارج کر کے سب کو حیران کر دیا۔ کیلب چارلیڈ نامی طالبعلم نے لکڑی کے بورڈ پر کیلوں کی مدد سے 8 سو سیب اور آلو لگائے۔

اور تانبے کی مدد سے انہیں ایک بیٹری کی شکل دے دی۔ سیب اور آلوئوں سے موبائل فون چارج ہوتا دیکھنے کیلئے لوگوں کا تانتا بندھ گیااور لوگ اس انوکھے منظر کو اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کرنے لگے۔ کیلب کا بنایا گیا یہ انوکھا سرکٹ چھ والٹ بیس ملی امپئر کا کرنٹ پیدا کرسکتا ہے جو کسی بھی موبائل فون کو چارج کرنے کیلئے کافی ہے۔