سیب کا سرکہ وزن کم کرنے کی زبردست صلاحیت کا مالک

Apples

Apples

سیب کا سرکہ جہاں ذیابیطس کے علاج میں اکسیر ہے وہیں دانت صاف کرنے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں وزن کم کرنے کی زبردست صلاحیت ہے۔

اسے انگریزی میں ’’ایپل سائیڈر ونیگر‘‘ یا اے سی وی کہا جاتا ہے۔ امریکا میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر گزشتہ 10 برس سے اس سرکے پر تحقیق کر رہی ہیں۔

2009 میں جاپانی ماہرین نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اگر دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیے جائیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ خاتون پروفیسر کے مطابق نئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے استحالہ (میٹابولزم) کو تبدیل کرکے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم اس کےلیے مزید تجربات کی ضرورت ہے۔

پروفیسر کے مطابق سیب کا سرکہ خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جو لوگ ذیابیطس کے دہانے پر ہیں اگر وہ پاستہ اور پیزا کھائیں تو ان کے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جب کہ سیب کا سرکہ اس کیفیت کو قابو کرسکتا ہے جس کی وجہ ایسیٹک ایسڈ ہے۔

ان کا مشورہ ہے کہ سرکہ پینے سے قبل اس میں تھوڑا پانی ملاکر اس کی شدت کو کم کیا جائے کیونکہ خالص سرکہ معدے اور حلق کو متاثر کرسکتا ہے۔

خاتون پروفیسر کا کہنا ہےکہ 2 چمچے سیب کا سرکہ 8 اونس پانی میں ملاکر پیا جائے اور اگر سرکے کے ساتھ سبز سلاد بھی کھاسکیں تو اس کے بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔