لاہور (جیوڈیسک) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے ہندو رہنماؤں کے مطالبے پر پاکستان ہندو مندر پربندھک کمیٹی اور سند ھ میں ہندو برادری کے لیے ایک جدید سکول کے قیام کے لیے قائم مقام سیکرٹری خالد علی کو 15 دن میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں
انہوں نے تمام ہندو رہنماؤں سے درخواست کی کہ وہ ہندو پنچائیتوں کو ای ٹی پی بی میں رجسٹرڈ کرانے کے کام کا آغاز کریں، یہ بات انہوں نے ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر منوہر چاند کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔