آئی ایم سی کی درخواستوں کی سماعت کیلئے چیف جسٹس نے خصوصی بنچ بنا دیا

Tassaduq Hussain Jillani

Tassaduq Hussain Jillani

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن کی جیو کے خلاف ملک بھر میں قائم مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 3 رکنی خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے آئی ایم سی کی درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ تشکیل دیا ہے، بنچ میں جسٹس اعجاز احمد چودھری اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔ تین رکنی بنچ 2 جون کو آئی ایم سی کی اس درخواست پر سماعت کرے گا کہ جیو کے خلاف ملک بھر میں قائم تمام کیسز کو یکجا کر کے سماعت کی جائے اور عدلیہ مخالف بینرز کی سماعت بھی اسی کے ساتھ کی جائے۔