سپریم کورٹ نے نگراں حکومت کی طرف سے تقرری و تبادلے کیس میں تحریری حکم جاری کردیا اورحتمی فیصلے تک نگراں حکومت کو تقرریوں سے روک دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے نگراں حکومت کی طرف سے تقرری و تبادلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
جس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نگراں حکومت کو پابند کیا ہے کہ وہ آئینی درخواست کے حتمی فیصلے تک مزید کوئی تقرری نہ کی جائے جبکہ سپریم کورٹ نے تیرہ اہم عہدوں پر تقرریوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب، وفاقی ٹیکس محتسب اور اینٹی ڈمپنگ ٹریبونل کی تقرری کو بھی معطل کردیا۔